وزیر اقتصادیات بروز اتوار جرمنی جائیں گے
جرمنی میں مجوزہ سرگرمیوں اور اجلاس کو منسوخ کر دیا ہے تا ہم میں ، اس کے باوجود بروز اتوار اس ملک کا دورہ کروں گا، نہات زیبک چی
اقتصادی امور کےو زیر نہات زیبک چی کا کہنا ہے کہ وہ جرمنی کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے جرمنی میں مورخہ 5 جنوری کو منعقد کیے جانے والے ایک پروگرام کے لیے جرمنی کی جانب سے ہال فراہم نہ کرنے پر کہا کہ "انہوں نے ہماری جرمنی میں مجوزہ سرگرمیوں اور اجلاس کو منسوخ کر دیا ہے تا ہم میں ، اس کے باوجود بروز اتوار اس ملک کا دورہ کروں گا۔ میرا کام سفر پر روانہ ہونا ہے، باقی اللہ کی مرضی ہے کہ وہ مجھے میری منزل مقصود پر پہنچا دے یا نہیں۔ ٹھیک ہے وہ لوگ ہمیں اجتماعی سرگرمی کی اجازت نہیں دے رہے ، ہم بھی ترک ہم وطنوں سے چائے قہوے پر ملاقات کرتے ہوئے آئینی ترمیم سے آگاہی کرانے کی کوشش کریں گے۔"
متعللقہ خبریں
نتَن یا ہو کی نسل کشی ہٹلر کی نسل کشی کو بھی مات دے چکی ہے : صدر ایردوان
ایردوان نے ان خیالات کا اظہار یونان کے کاتھیمیرینی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا