ترکی کی یونیورسٹیوں میں اسکالر شپ کے مواقع - 05

آج کے اس پروگرام  میں ان اسکالر شپ  کو  کس طرح حاصل  کیے جانے اور اس امکان سے کس طرح استفادہ کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے

684200
ترکی کی  یونیورسٹیوں  میں  اسکالر شپ کے مواقع - 05

ترکی  کی یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے کے خواہاں  غیر ملکی طلبا  کو ترک یونیورسٹیوں کی جانب سے دی جانے والی تعلیمی  سہولتوں    اور  سماجی اور ثقافتی   امکانات کے بارے میں   معلومات فراہم کرنے  کا یہ سلسلہ آج کے اس دوسرے پروگرام میں بھی جاری رکھیں گے۔ ترکی میں  یونیورسٹیوں میں اسکالر شپ حاصل کرنے کے لیے  مختلف اداروں کی جانب سے  دی جانے والے اسکالر شپ سے  آپ بھر پور استفادہ  کر سکتے ہیں ۔  آج کے اس پروگرام  میں ان اسکالر شپ  کو  کس طرح حاصل  کیے جانے اور اس امکان سے کس طرح استفادہ کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔ اگر آپ  ترکی میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلبا میں سے ایک ہیں اور  اپنے امکانات سے ترکی میں تعلیم حاصل  کر رہے ہیں  لیکن آپ کے یہ امکانات  کافی محدود ہیں تو پھر آپ  ترکی  میں  غیر ملکی طلبا کو  اسکالر شپ فراہم کرنے والے مختلف اداروں  سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔  جیسا کہ آپ جانتے ہیں  اسکالر شپ بغیر کسی معاوضے کو آپ کو فراہم کی جاتی ہے جبکہ اس کے علاوہ  طلبا کو قرضہ جات دینے کا سلسلہ بھی جاری  ہے  لیکن قرضہ دیے جانے کی صورت میں ایک خاص عرصے کے دوران اس قرضے کو  طلبا کو واپس ادا کرنا ہوتا ہے جبکہ  اسکالر شپ میں  ایسی  کوئی شرط عائد نہیں ہوتی ہے۔ طلبا اپنی تعلیم حاصل کرنے کے دوران اسکالر شپ حاصل کرنے کے لیے مختلف اداروں  کو درخواستیں دیتے ہوئے ان سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

حکومتِ ترکی کی جانب سے   جو  اسکالرشپ  دی جاتی ہیں ان  کو مختلف کیٹگریز میں  تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

ترکی زبان بولنے والے  ممالک کا اسکالر شپ پروگرام ۔ آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان، ازبکستان، ترکمانستان،  اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے  طلبا  اس اسکالر شپ کے لیے رجوع کرسکتے ہیں۔

ترکی افریقہ اسکالر شپ پروگرام۔ افریقی ممالک اور ترکی کے تعلقات کو فروغ دینے   اور افریقہ  کے زیادہ سے زیادہ طلبا کو اسکالر شپ فراہم کرنے  کے مقصد کے تحت اس اسکالر شپ کا اجرا کیاگیا ہے۔ اس اسکالر شپ کے لیے افریقہ کے مختلف مالک کے طلبا استفادہ کرسکتے ہیں۔

بلقان اسکالرشپ پروگرام۔ البانیہ، بوسنیا ہرزِ گوینا، بلغاریہ، کروشیا، مونٹی نیگرو، کوسوو، مقدونیہ، سربیہ، سلوانیہ اور یونان  کے باشندے  اس کے لیے رجوع کرسکتے ہیں۔

بلیک سی اسکالر شپ پروگرام۔ اس کے لیے بیلا روس، ایسٹونیا، جارجیا،  لٹویا، مالدوا، رومانیہ، روس، سلواکیہ، یوکرائن، پولینڈ، جموریہ چیک، آرمینیا، ہینگری کے طلبا استفادہ کرسکتے ہیں۔

حران اسکالرشپ پروگرام۔  اس کے لیے بنگلہ دیش، فلسطین، عراق، ایران، لبنان، پاکستان، شام، تاجکستان، اردن، یمن، افغانستان  اور اسرائیل کے طلبا  اپلائی کرسکتے ہیں۔

باسفورس اسکالرشپ پروگرام کے لیے چین سے سعودی عرب تک اور  میکسیکو سے  جنوبی  امریکہ  تک  اور مشرقِ بعید کے ممالک کے طلبا  رجوع کرسکتے ہیں۔

ان اسکالرشپ کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لیے  ترکی یا  پھر انگریزی زبان  میں خدمات فراہم کرنے  والی ویب سائٹ  سے رجوع کرسکتے ہیں ۔  ویب ایڈریس ہے:

https://www.turkiyeburslari.gov.tr/turkiye-burslari/burs-programlari/

آئندہ ہفتے  ترکی میں  اسکالر شپ کے شیڈول اور فراہم کردہ امکانات کے بارے میں   معلومات فراہم کریں گے اب اپنے میزبان فرقان حمید کا اجازت دیجیے خدا حافظ۔



متعللقہ خبریں