ترکی : بلیو کیٹیگری میں شامل 2 دہشت گرد ہلاک

ضلع ماردین کی تحصیل نصائبن میں آپریشن کے دوران  دہشت گردوں کی فہرست کی بلیو کیٹیگری میں شامل علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 2 دہشتگردوں  کو ہلاک کر دیا گیا

682853
ترکی : بلیو کیٹیگری میں شامل 2 دہشت گرد ہلاک

ترکی کے ضلع ماردین کی تحصیل نصائبن میں آپریشن کے دوران  دہشت گردوں کی فہرست کی بلیو کیٹیگری میں شامل علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 2 دہشتگردوں  کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

گورنر دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق 12 فروری کو  تحصیل نصائبن کے  دیہی علاقے میں PKKکے خلاف شروع کیا جانے والا  آپریشن جاری ہے۔

آپریشن میں دہشت گرد تنظیم کے نام نہاد  اعلیٰ سطحی 2 اراکین کو لانگ بیرل گنوں کے ساتھ ہلاک کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کثیر تعداد میں دھماکہ خیز مواد اور دہشت گرد تنظیم کے دستاویزات کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ہلاک کئے جانے والے  دہشت گردوں میں سے ایک ضلع ماردین  کے امور کا نام نہاد ذمہ دار تھا اور وزارت داخلہ کی جاری کردہ دہشت گردوں کی فہرست کی بلیو کیٹیگری میں شامل تھا۔



متعللقہ خبریں