ترک مسلح افواج میں ہیڈ اسکارف پر پابندی کے دور کا خاتمہ: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے کہا کہ گر روس نے  داعش کے  خلاف   مشترکہ طور پر جنگ  کرنے  کی کوئی پیش کش کی تو   اس پر غور کیا جاسکتا ہے اور مشترکہ طور پر کاروائی کی جاسکتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ  آئندہ ہفتہ دورہ روس  کے موقع پر اس موقع سے متعلق  جائزہ لیا جائے گا

683228
ترک مسلح افواج میں  ہیڈ اسکارف پر پابندی کے دور کا خاتمہ: صدر ایردوان

صدر رجب طیب   ایردوان  نے پاکستان سے واپسی  پر طیارے میں صحافیوں   سے بات چیت کرتے ہوئےکہا ہے کہ  الباب  کے بعد   اب باری  مُنبیچ کی ہے  اور متحدہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مُنبیچ اور  راقہ کے  بارے میں ابھی تک کوئی واضح  قدم نہیں اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر روس نے  داعش کے  خلاف   مشترکہ طور پر جنگ  کرنے  کی کوئی پیش کش کی تو   اس پر غور کیا جاسکتا ہے اور مشترکہ طور پر کاروائی کی جاسکتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ  آئندہ ہفتہ دورہ روس  کے موقع پر اس موقع سے متعلق  جائزہ لیا جائے گا۔

صدر ایردوان نے ترک مسلح افواج میں  ہیڈ اسکارف کی پابندی ختم کرنے  کے بارے میں  کہا ہے  ترک مسلح  افواج میں یہ مسئلہ موجود تھا لیکن متحدہ امریکہ  برطانیہ کے طرح کے ممالک میں اس قسم کا کوئی مسئلہ موجود نہیں ہے وہاں ہیڈ اسکارف پر کوئی پابندی موجود نہیں ہے تو ایک  ایسے ملک جہاں کی  آبادی کا نناوے فیصد حصہ مسلمان ہے  تو وہاں  پر یہ  پابندی کیوں؟  اب وہ  پرانا دور  ختم ہوچکا ہے۔



متعللقہ خبریں