دہشت گرد تنظیموں کو مشرقِ وسطیٰ سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے کہا کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام میں 13 ویں ای   سی او  سربراہی اجلاس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ  ہمارا اولین کام  شام، عراق اور  یمن  کی طرح کے ممالک  میں ہونے والی خونریزی کو روکنا  ہے

682082
دہشت گرد تنظیموں کو مشرقِ وسطیٰ سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے: صدر ایردوان

صدر  رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ   دہشت گرد تنظیموں کو مشرقِ وسطیٰ سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار   پاکستان کے دارالحکومت اسلام میں 13 ویں ای   سی او  سربراہی اجلاس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ  ہمارا اولین کام  شام، عراق اور  یمن  کی طرح کے ممالک  میں ہونے والی خونریزی کو روکنا  ہے۔

انہوں  نے  اس موقع پر ترکی کی توانائی سے متعلق    اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے  رکن ممالک کے درمیان  سیاسی مشاورت اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا ۔

انہپوں نے کہا کہ موجودہ اعدادو شمار   توانائی سے متعلق   رکن ممالک کے پوری صلاحیتوں کے استعمال نہ کرنے  کی عکاسی کرتے ہیں۔ ہمیں رکن ممالک کے درمیان  تجارت  کو فروغ دینے کے لیے   فضائی،  بری اور بحری  مواصلات کو زیادہ بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی نے  کئِ ایک عظیم الشان منصوبوں  کو عملی جامہ پنہایا ہے  اور ان منصآوبوں کو علقائی ممالک کو بھی استفادہ  کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بالائی قارا باغ  پر آرمینی قبضے کے بارے میں کہا کہ اس قبضے کو کسی بھی صورت پذیرائی نہیں بخشی جاسکتی ہے۔

صدر ایردوان  کل جب پاکستان پہنچے تھے تو انہون نے پاکستان کے صدر ممنون حسین سے عشائیے پر ملاقات کی تھی۔

بعد میں  صدر ایردوان نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ۔

دہشتگردی خطے اور عالمی امن کے لیے ایک مشترکا خطرہ ہے،وزیر اعظم نواز شریف اور ترک صدر رجب ایردوان  کے مابین ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف اور ترکی کے صدر طیب ایردوان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے،دونوں رہنماوں نے پاک ترک بڑھتی ہوئی اسٹرٹیجک پارٹنرشپ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے،انہوں نے اتفاق کیا ہے کہ دہشتگردی خطے اور عالمی امن کے لیے ایک مشترکا خطرہ ہے،دہشتگردی کے خاتمے کیلیے ریاستوں کے مابین تعاون کی ضرورت ہے،دونوں رہنماوں نے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے ترکی کی کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی مسلسل حمایت کو سراہا،دونوں رہنماوں نے پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط اقتصادی شراکت داری کا اعادہ کیا ہے،وزیراعظم نے کا ترک کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کیا ہے۔



متعللقہ خبریں