صدر ترکی 63 سال کے ہو گئے

رجب طیب ایردوان: رب العزت   ہماری زندگیوں کی ہر گھڑی کو اچھائیوں، خوبصورتیوں اور  صراط مستقیم سے مالا مال کرے

680755
صدر ترکی 63 سال کے ہو گئے

26 فروری   صدر  ترکی  رجب طیب ایردوان کا یوم پیدائش ہے

صدر ایردوان  کو ان کی  63 ویں سالگرہ   کے موقع پر استنبول کے   مکینوں نے ان کو ایک سرپرائز دیا۔

کل  عراقی  کردی علاقے کی انتظامیہ کے   سربراہ  مسعود  برزانی سے  ملاقات کے    لیے    اپنی   رہائش  گاہ سے باہر نکلتے وقت ایک  ہجوم کو  دیکھتے ہوئے صدر   ِ  ترکی اپنی گاڑی سے  اُتر آئے۔

تالیوں کے   ساتھ  خیر مقدم   کیے جانے والے جناب ایردوان نے  ان کے منتظر  عوام   کے ساتھ     بات چیت کی اور   تصاویر اتروائیں۔

اسی طرح  قصر  مبین  میں بھی  صدر   کا استقبال      جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ  پارٹی کے یوتھ ونگ  نے کیا،  والہانہ محبت  کا مظاہرہ کیے جانے و الے    ایردوان نے نوجوانوں   کا شکریہ ادا کیا اور ان سے   محو  گفتگو ہوئے۔

انہوں نے شام کے وقت   سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  ٹویٹر پر ان  کو سالگرہ کی مبارکباد  دینے والے پرستاروں     کا  اپنے پیغام میں  شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مندرجہ ذیل الفاظ  رقم کیے: "میں خاص طور پر   یہ  واضح  کرنا چاہتا ہوں کہ  ہر دعا و پیغام میرے  لیے خصوصی      اہمیت و جگہ رکھتا ہے۔ رب الکریم  کی رحمتوں  کا سایہ آپ  کے سر پر قائم دائم  رہے اور یہ ہم سب کو  صحت مند،  پر امن اور     قوم و وطن کی خدمات  پر مبنی  زندگی عطا  فرمائے۔ میری دعا ہے کہ    رب العزت   ہماری زندگیوں کی ہر گھڑی کو اچھائیوں، خوبصورتیوں اور  صراط مستقیم سے مالا مال کرے۔   تمام تر چاہنے والوں  کو میرا  سلام و دعا۔"

 



متعللقہ خبریں