روسی طیارے آج ترکی کی فضاوں میں مشاہداتی  پروازوں کا آغاز  کریں گے

پروازیں 3مارچ تک جاری رہیں گی  ، پروازیں  ایسکی شہر ائیر پورٹ سے شروع ہوں گی، ان کی منزل زیادہ سے زیادہ ایک ہزار 900 کلو میٹر تک ہو گی اور پروازوں کے دوران ترک ماہرین بھی طیارے میں موجود ہوں گے: سرگے رِژکوف

680642
روسی طیارے آج ترکی کی فضاوں میں مشاہداتی  پروازوں کا آغاز  کریں گے

روسی طیارے آج ترکی کے آسمانوں پر  مشاہداتی  پروازوں کا آغاز  کریں گے۔

روس کے قومی نیوکلئیر رسک ریڈیوسنگ مرکز  کے سربراہ سرگے رِژکوف نے کہا ہے کہ "کھلے آسمانوں  کے سمجھوتے " کے دائرہ کار میں آج روسی ماہرین Antonov An-30B  طیارے کے ساتھ ترکی کے آسمانوں پر مشاہداتی پروازوں کا آغاز کریں گے۔

رِژکوف نے کہا کہ پروازیں 3مارچ تک جاری رہیں گی  ، پروازیں  ایسکی شہر ائیر پورٹ سے شروع ہوں گی اور ان کی منزل زیادہ سے زیادہ ایک ہزار 900 کلو میٹر  تک ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پروازوں کے دوران ترک ماہرین بھی طیارے میں موجود ہوں گے اور پروازوں کے رُوٹ کے بارے میں دونوں ملکوں کے درمیان اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔

سرگے رِژکوف نے کہا کہ رواں سال میں  متوقع یہ پروازیں    تیسری  پروازیں ہیں اور ان پروازوں کی مدد سے رکن ممالک کے درمیان فوجی شفافیت میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ "کھلے آسمانوں کے سمجھوتے " پر  سال 2002 میں  اطلاق شروع ہوا اور اس سمجھوتے کی رُو سے رکن ممالک کی فضاوں میں بغیر اسلحے کے مشاہداتی پروازیں کی جا رہی ہیں۔

سمجھوتے کے 34 اراکین میں سے 27 اس سمجھوتے کے ساتھ ساتھ' او ایس سی ای'  کے بھی رکن ہیں۔



متعللقہ خبریں