پاک ۔ ترک تعلقات اب تجارتی شعبے میں بھی چوٹی کی جانب گامزن
صدر ایردوان کا دورہ پاکستان، دونوں ملکوں کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے شعبے میں ایک نئے دور کاآغاز ثابت ہو گا
صدر رجب طیب ایردوان اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں اجلاس میں شرکت کی غرض سے یکم مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ترک کاروباری حلقوں کا خیال ہے کہ صدر ایردوان کا دورہ پاکستان، دونوں ملکوں کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے شعبے میں ایک نئے دور کاآغاز ثابت ہو گا۔
خارجہ اقتصادی تعلقات کمیٹی ، پاک ۔ ترک بزنس کونسل کے صدر آتیلا یرلی قایا کا کہنا ہے کہ اس دورے کی تیاریوں کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے بیچ آزاد تجارت معاہدے کے معاملے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
یرلی قایا نے اس یقین کا بھی اظہار کیا ہے کہ "یہ دورہ سرمایہ کاری اور تجارت کی راہ ہموار کرتے ہوئے ایک نئے شراکت داری دور کی داغ بیل ڈالے گا۔"
پاک ۔ چین اقتصادی راہداری منصوبے کے دائرہ کار میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی بدولت پاکستان کے انرجی و انفرا سڑکچر کو جدید بنائے جانے کی یاد دہانی کرانے والے یرلی قایا نے واضح کیا کہ یہ سرمایہ کاری پاکستان کے زرعی و صنعتی شعبے کی راہ کو ہموار کرے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ "انادولو گروپ نے سن 2008 سے ابتک اس ملک میں 6 فیکڑیاں لگاتے ہوئے 500 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے، جبکہ زورلو ہولڈنگ گزشتہ 10 برسوں سے پاکستان میں شعبہ توانائی میں اہم منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ ماضی قریب میں پاکستان کی بڑی الیکڑونکس فرم ڈائلنس کو 243 ملین ڈالر کے عوض خریدنے والا کوچ گروپ بھی اس ملک میں سرمایہ کاری پر کام کر رہا ہے۔ "
جناب یرلی قایا کا کہنا تھا کہ پاکستان بزنس کونسل کی ایک رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے بیچ قلیل مدت کے اندر دستخط کیے جانے کی توقع ہونے والے آزاد تجارت معاہدے کی بدولت پاکستان کو 12 ارب ڈالر کے لگ بھگ برآمدات کے مواقع پیدا ہوں گے۔