الباب سے داعش کا صفایا ترک فوج کا مرہون منت ہے، وزیر دفاع

ترکی نے تقریباً 35 برسوں  سے جاری    دہشت گرد تنظیم   PKK  کے خلاف  آپریشنز میں  اپنی   تاریخ کی   اہم ترین  کامیابیاں  حاصل کرتے ہوئے اسے سخت  نقصان پہنچایا ہے

680806
الباب سے داعش کا صفایا ترک فوج کا مرہون منت ہے، وزیر دفاع

وزیر  دفاع  فکری اِشک    نے  شام  میں الباب کو داعش  سے پاک  کرنے  کے آپریشن کو  بڑی بہادری   سے  پایہ تکمیل  تک پہنچانے والی   ترک  مسلح افواج کے تمام تر عناصر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

فکری اشک نے    کوجا ایلی شہر میں    ایک  انجمن  سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ ترکی کا بٹوارہ  کرنے کے درپے غداروں   کے  خلاف وسیع پیمانے کی   جدوجہد    جاری ہے،   اسوقت   ترکی نے تقریباً 35 برسوں  سے جاری    دہشت گرد تنظیم   PKK  کے خلاف  آپریشنز میں  اپنی   تاریخ کی   اہم ترین  کامیابیاں  حاصل کرتے ہوئے اسے سخت  نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم اندرون و بیرون ملک    ترک دشمن  عناصر  کے خلاف   نبردِ آزما ہیں ۔ 24 اگست  کو شروع  کردہ  فرات ڈھال آپریشن   ہمارے  اس ضمن میں عزم کا ٹھوس مظہر ہے۔  ہم  نہ صرف  اپنے ملک  کا دفاع  کر رہے ہیں بلکہ خطے سے داعش کی جڑوں کو اکھاڑ پھینکنے    کی  کوششوں میں مصروف ہیں۔

الباب  آپریشن  کے پایہ تکمیل کو پہنچنے کی بھی وضاحت کرنے والے وزیر  کا کہنا تھا کہ   ترک مسلح افواج کے تعاون سے   آزاد شامی فو ج نے الباب سے   داعش کا مکمل  طور پر صفایا کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں    ترک  جیالے فوجیوں  کا ترک عوام  کے  نام پر   شکریہ  ادا کرتے ہوئے انہیں سلام  پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے     عظیم سطح کی بہادری کا مظاہرہ  کیا ہے اور     قربانیاں   دیتے ہوئے     داعش   کی طرح کی کرہ ارض   پر اب تک دیکھی جانےو الی  خونی ترین  تنظیم کو اس  کی جڑوں سے اکھاڑ پھینکا ہے۔

 



متعللقہ خبریں