سینٹ کوم نےPYD  کو فراہم کی گئی اسلحے کی امداد کی فہرست شئیر کر دی

امریکہ کی مرکزی فورسز کمانڈ سینٹ کوم نے اپنے ٹویٹر پیج سے شام کے شمال میں دہشتگرد تنظیم PKK کی شاخ PYD  کو فراہم کی گئی اسلحے کی امداد کی فہرست شئیر کر دی

680214
سینٹ کوم نےPYD  کو فراہم کی گئی اسلحے کی امداد کی فہرست شئیر کر دی

امریکہ کی مرکزی فورسز کمانڈ سینٹ کوم نے اپنے ٹویٹر پیج سے شام کے شمال میں دہشتگرد تنظیم PKK کی شاخ PYD  کو فراہم کی گئی اسلحے کی امداد کی فہرست شئیر کر دی ہے۔

سینٹ کوم کی شئیرنگ میں دہشتگردوں کے ابتدائی تربیت  حاصل کرنے کا دعوی کیا گیا ہے اور ان میں روسی ساختہ AK-47 کلاشنکوف مارکہ گنوں کی تقسیم کے دوران اتاری گئی تصاویر دکھائی گئی ہیں۔

سینٹ کوم نے PYD  کے دہشت گردوں کی تصاویر بھی شئیر کی ہیں جن میں سے اکثریت کم عمر  لڑکیوں کی ہے۔

تصاویر کے نیچے "شمالی شام میں ایک تربیتی کیمپ  میں پہلی کلاس کی پیشہ وارانہ تربیت یافتہ خواتین جنگجو" کا نوٹ رقم کیا گیا ہے۔

امریکہ ایک طویل عرصے سے دہشتگرد  تنظیم PYD کو فضائی تعاون فراہم کرنے کو قبول کر رہا تھا تاہم تنظیم کو اسلحہ اور ایمونیشن فراہم کرنے کی تردید کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ امریکہ کی وزارت دفاع پینٹاگون  نے PYD کو بکتر بند گاڑیاں  فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ کی زیر قیادت داعش مخالف کولیشن کے ترجمان کرنل جان ڈورئین نے ان گاڑیوں سے PYD/PKK کے فائدہ اٹھانے کا اعتراف کیا تھا۔

امریکہ کی طرف سے PYD/PKK کو فراہم کردہ امداد انقرہ اور واشنگٹن کے درمیان تناو میں اضافہ کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس دوران سینٹ کوم کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل  کے، کل شام کے شمال میں واقع دہشتگرد تنظیم کی اہم بیس، کوبانی کا دورہ کرنے  کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ بات بھی معلوم ہے کہ ووٹل اور امریکہ کے داعش مخالف کولیشن  کے نمائندہ خصوصی برٹ میک گرکن اس سے قبل بھی متعدد دفعہ شام کے شمال میں PYD/PKK کے کیمپوں کا دورہ کر چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں