ترک فوج کی کامیابی پر عالمی میڈیا کی بے رخی

یہ   حقیقت  عیاں ہے کہ یہ ادارے  ترکی کی انسداد  دہشت گردی کی جنگ   میں کامیابیوں   سے عالمی رائے عامہ کو آگاہی کرانے    سے عاری ہیں

679842
ترک فوج کی کامیابی پر عالمی میڈیا کی بے رخی

شمالی شام کو دہشت گرد عناصر سے پاک  کرنے  کے زیر مقصد 24اگست  کو ترکی کی قیادت میں شروع ہونے  والے فرات ڈھال آپریشن کے دائرہ کار میں  الباب پر  مکمل طور پر کنٹرول قائم کر لیا گیا ہے۔

ایک دور میں دہشت گرد تنظیم  داعش   کو ترکی سے جڑنے  کے لیے  جھوٹے الزامات    عائد کرنے کی   دوڑ  میں شامل ہونے والے عالمی ذرائع ابلاغ  کے   نامور  ادارے  اب  ترک  مسلح افواج  کی الباب   کو داعش سے پاک کرنے   اور  اس کی دہشت گردی کے خلاف جنگ  کو  نظرِ انداز  کرنے میں  پیش  پیش ہیں۔ انہوں نے  تازہ صورتحال کو محض ایک سطر   کے    ساتھ    ہی    رائے  عامہ    تک  پہنچانے پر اکتفا کیا ہے۔

یہ   حقیقت  عیاں ہے کہ یہ ادارے  ترکی کی انسداد  دہشت گردی کی جنگ   میں کامیابیوں   سے عالمی رائے عامہ کو آگاہی کرانے    سے عاری ہیں۔

دہشت گرد تنظیم   کے قبضے میں ہونے والے  ایک شہر  کو نجات دلائے جانے  کو اہمیت نہ دینے والے  بی بی  سی نے  الباب کے جوار میں واقع  سُسیان  گا­وں کی خبر کو   نمایاں    بنانے کو ترجیح دی ہے، تو  محض  ایک جملہ  تحریر  کیا ہے  کہ  ترکی نے  الباب  کا کنٹرول  اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

امریکی سی این این چینل  نے بھی بی بی سی  کی طرح  سسیان گاوں میں حملے کی خبر کو وسیع جگہ دی ہے۔

اسی طرح امریکی  نیو یارک ٹائمز اور واشنگٹن ٹائمز نے     بھی     بڑے دھیمے لہجے میں  الباب  کی خبر کو   شائع کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں