ایران تنقید کے بجائے ترکی کی کوششوں کو سراہے: قالن

صدارتی ترجمان  ابراہیم قالن نے  کہا ہے کہ  ایران ترکی پر تنقید کرنے کے بجائے  اس کی کوششوں کو سراہے

678623
ایران تنقید کے بجائے ترکی کی کوششوں کو سراہے: قالن

صدارتی ترجمان  ابراہیم قالن نے  کہا ہے کہ  ایران ترکی پر تنقید کرنے کے بجائے  اس کی کوششوں کو سراہے۔

 ایوان صدر میں اخباری کانفرنس کے دوران قالن نے  کہا کہ ایران  ہمارا ہمسایہ ہے  جس سے ہمارے دوستانہ و تجارتی تعلقات وابستہ ہیں البتہ  ایران کا خطے میں  اشتعال پھیلانا   اور  شامی اقتدار کی  ہاں میں ہاں ملنا ڈھکی چھپی بات نہیں ۔یہ وہ اقتدار ہے جس کے ہاتھ  6 لاکھ افراد کے خون سے رنگےہیں  لہذا ہمارا کہنا ہے کہ  ایران ہم پر تنقید کرنےکے  بجائے  علاقائی امن کےلیے    جاری ترکی کی  کوششوں   کو سراہے ۔

 ترجمان نے  داعش کے خلاف ترکی کی جنگ    کی وضاحت کرتےہوئے  کہا کہ  ہمیں اس معاملے میں   بھی بعض ممالک کی تنقید کا سامنا  ہے  لیکن ہم اپنی علاقائی سلامتی     اور بقا کےلیے  یہ جنگ  جاری رکھیں گے۔

 علا وہ ازیں  قالن نے بتایا کہ صدر ایردوان آئندہ ماہ روس کا دورہ کریں گےجس میں  دو طرفہ تعلقات، انسداد دہشت گردی  اور  پابندیاں اٹھانے سے متعلق  موضوعات پر غور کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں