علاقائی استحکام کے لیے ترکی کیساتھ تعاون ضروری ہے :روسی وزیر دفاع

روسی وزیر دفاع سرگے شوگو نے کہا ہے کہ ترکی دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے لیے اتحاد قائم کرنے کے معاملے میں نیٹو کی رہبری کر سکتا ہے

677391
علاقائی استحکام کے لیے ترکی کیساتھ تعاون ضروری ہے :روسی وزیر دفاع

 

روسی وزیر دفاع سرگے شوگو نے کہا ہے کہ ترکی دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے لیے اتحاد قائم کرنے کے معاملے میں نیٹو کی رہبری کر سکتا ہے اور   علاقائی استحکام کے لیے ترکی کیساتھ تعاون ضروری ہے۔

 انھوں نے روسی وزارت  خارجہ سے وابستہ انٹر نیشنل ریلیشنز یونیورسٹی میں منعقدہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے   ترکی اور نیٹو کے بارے میں اہم بیانات دئیے ۔ انھوں  نے کہا کہ ترکی کیساتھ فوجی فنّی تعاون کے شعبے میں  اہم سرگرمیاں جاری ہیں  اور دونوں ممالک ان کی حمایت کر رہے ہیں ۔  ترکی دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے لیے اتحاد قائم کرنے کے معاملے میں نیٹو کی رہبری کر سکتا ہے ۔  ۔انھوں نے کہا کہ روس نیٹو کیساتھ عالمی سلامتی کے  موضوع  پر مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن اس کے برعکس نیٹو روسی سرحدوں کے اندر اپنی فوجی طاقت کو بڑھانے کی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔

روسی وزیر دفاع سرگے شوگو نے اس طرف توجہ دلائی کہ ان کا ملک اسلحے کی برآمدات میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے  ۔ روس نے 60 سے زائد ممالک کو تقریباً 15 ارب ڈالر  کی مالیت کا اسلحہ فروخت کیا ہے ۔



متعللقہ خبریں