داعش کے خلاف کاروائی میں دوسری دہشت گرد تنظیموں کا استعمال ایک غلط فعل ہے

الباب کا مکمل طور پر محاصرہ کر لیا گیا ہے اور شہر میں پیش قدمی جاری ہے، ابتک ترکی سے 45 ہزار شامی شہری اپنے گھروں کو لوٹے ہیں، وزیر خارجہ

677826
داعش کے خلاف کاروائی میں دوسری دہشت گرد تنظیموں کا استعمال ایک غلط فعل ہے

وزیر خارجہ    میولود  چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ  دہشت گرد تنظیم  داعش کے  خلاف  وائے پی جی   اور PKK کی طرح  کی  دہشت گرد تنظیموں  کے ہمراہ حرکت کرنا    سانپ  کے بل میں ہاتھ  ڈالنے کے مترادف ہے۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  میں مذاکرات کرنے والے   اور صدر مصطفی آکنجی کی جانب سے شرف ملاقات   بخشے جانے والے   جناب چاوش اولو    نے بلمشافہ اور بین الاوفود مذاکرات کے بعد  مشترکہ پریس کانفرس میں   شام   کے علاقے راقعہ میں آپریشن  کی تیاریوں کے بارے میں اپنے جائزے پیش کیے۔

انہوں نے بتایا  کہ  فرات ڈھال آپریشن  کامیابی سے  جاری ہے ، الباب کا مکمل طور پر محاصرہ کر لیا گیا ہے اور  شہر میں  پیش   قدمی جاری ہے، ابتک ترکی سے 45 ہزار شامی شہری اپنے گھروں کو لوٹے ہیں۔

الباب کے بعد  کے ہدف  کے  راقعہ ہونے  کی وضاحت کرنے والے چاوش اولو نے بتایا کہ "ہمارا مؤقف  انتہائی درجے قطعی ہے، ہمیں  غلط اقدامات سے باز آنا  چاہیے۔  ہر چیز سے قبل  داعش کے  خلاف کاروائیوں میں   دوسری دہشت گرد  تنظیموں کو استعمال  کرنا  ایک   انتہائی خطرناک  فعل ہے۔ ہم نے امریکی دوستوں سے اس سے قبل کی امریکی انتظامیہ کے دور میں  سر زد کردہ  خطاؤں سے پرہیز کرنے  کی اپیل کی   ہے۔ "

 

 



متعللقہ خبریں