شام میں فرات ڈھال کاروائی، ایک فوجی شہید، 29 دہشت گرد ہلاک

ترکی اور اتحادی قوتوں  کے جنگی طیاروں نے علاقے پر بمباری کرتے ہوئے داعش کی  8 عمارتوں کو تباہ  اور  29 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

676674
شام میں  فرات ڈھال کاروائی، ایک فوجی شہید، 29 دہشت گرد ہلاک

 

ترک مسلح افواج  کی شام کے شمالی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے شروع کردہ فرات ڈھال کاروائی کے182ویں روز  دستی بموں کو ناکارہ بنانے کی کاروائی کے دوران ایک فوجی شہید ہو گیا ہے ۔

 ترک مسلح افواج   کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا  گیا ہے کہ  ترکی اور اتحادی قوتوں  کے جنگی طیاروں نے علاقے پر بمباری کرتے ہوئے داعش کی  8 عمارتوں کو تباہ  اور  29 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔ دریں اثناء الباب  کا کنٹرول سنھبالنے کے بعد وہاں چھپے ہوئے دہشت گردوں کیساتھ جھڑپ میں 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں