ترک جنگی طیاروں کی الباب میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری،28  دہشت گرد ہلاک

ترک مسلح افواج نے فرات ڈھال کاروائی  کے دائرہ کار میں داعش کے 28  دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔

675803
ترک جنگی طیاروں کی الباب میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری،28  دہشت گرد ہلاک

 

ترک مسلح افواج  نے شام کے شمالی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے شروع کردہ فرات ڈھال کاروائی  کے دائرہ کار میں داعش کے 28  دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔

 ترک مسلح افواج   کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا  گیا ہے کہ فرات ڈھال کاروائی  کے  181 ویں روزالباب میں داعش کے 18 ٹھکانوں، دوکمان کنٹرول مرکز ،اسلحے کے ڈپوؤں اور اسلحے اور گولہ بارود سے لدی ہوئی ایک  گاڑی  پر حملے کر کے انھیں تباہ کر دیا گیا ہے ۔  فضائی کاروائی اور گولہ باری  کے نتیجے میں 27 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔



متعللقہ خبریں