شمالی عراق میں فضائی کاروائی، 11 دہشت گرد ہلاک

ترک مسلح افواج سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق رات کے وقت زاپ علاقے سے ملنے والی اطلاع پر فوری طور پر ترک لڑاکا طیاروں نے ایک کاروائی کی

676019
شمالی عراق  میں فضائی کاروائی، 11 دہشت گرد ہلاک

ترک  مسلح افواج نے  شمالی عراق  پر فضائی  کاروائی کرتے ہوئے  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم  کے  رکن 11 افراد  کو   بے بس کر دیا ہے۔

ترک مسلح افواج سے  فراہم  کردہ معلومات  کے   مطابق  رات کے وقت زاپ علاقے سے ملنے والی  اطلاع     پر فوری  طور پر     ترک  لڑاکا طیاروں نے   ایک  کاروائی کی۔

ایک غار  کے دہانے  پر موجود دہشت گردوں   کی موجودگی کا تعین  کرتے ہوئے ان پر  بمباری کی گئی  جس دوران 11 دہشت گرد مارے گئے۔

کل  آواشین اور زاپ علاقوں  میں  PKK   کے اہداف  پر    فضائیکاروائی میں  8 دہشت گرد  ہلاک   جبکہ  ان کی پناہ گاہوں اور  مورچوں پر   مشتمل  4  اہداف کو تباہ کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں