دوست ممالک خام خیالی کا شکارہیں،قبلہ درست کریں تو بہترہوگا:ترک وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نےانسداد دہشتگردی سے متعلق ترکی کے عزم کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ اس وقت بعض دوست ممالک  اس خام خیالی میں ہیں کہ   دہشت گردی کی اس لہر سے وہ محفوظ رہیں گے  مگر میں اُنہیں بتا دوں  کہ یہ لہر اُنہیں بھی  متاثرکرسکتی ہے

674270
دوست ممالک خام خیالی کا شکارہیں،قبلہ درست کریں تو بہترہوگا:ترک وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نےانسداد   دہشتگردی سے متعلق    ترکی کے عزم کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ   اس وقت بعض دوست ممالک  اس خام خیالی میں ہیں کہ   دہشت گردی کی اس لہر سے وہ محفوظ رہیں گے  مگر میں اُنہیں بتا دوں  کہ    یہ لہر اُنہیں بھی  متاثر  کر سکتی ہے  لہذا ہمیں آپس  میں  تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

جی ٹوئنٹی وزرائے خارجہ  اجلاس  میں شرکت  کےلیے جرمن شہر  بون میں موجود   چاوش اولو نے یورپی۔ترک  جمہوریت پسند  اتحاد  کے زیر اہتمام  ایک تقریب میں  اس بات کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ   دیار غیر میں بسے ترک نژاد باشندوں سے میں  اپنے ہر غیر ملکی دورے میں  ملاقات کا متمنی رہتا ہوں ، ترکی کے بارے میں   بیرونی دنیا ہمیشہ  متجسس رہتی ہے ، میں    عوام کا ادناخادم  ہونے کے ناطے عالمی مسائل کے حل کےلیے سفارتی کوششوں کو جاری رکھتا ہوں   کیونکہ ہمیں   ایک  مضبوط ترکی کی ضرورت ہے ۔

 چاوش اولو نے  جرمنی میں اسلام دشمنی کے بڑھتےہوئے واقعات  پر کہا کہ  حال ہی میں   ترک۔اسلام انجمن    سےمنسلک چار امام حضرات   پر جاسوسی کا الزام لگانا  لغو بات ہے   جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ یہ انجمن جرمنی میں  ترک اور دیگر مسلم برادری کی خدمت میں پیش پیش رہی ہے ۔ ترک نژاد برادری  دین اسلام    کی  صحیح تعلیمات پر عمل  پیرا رہنےکی مکمل کوشش کرتی ہے  جس میں  متعلقہ انجمن کا بھی کافی  عمل دخل ہے۔

 



متعللقہ خبریں