ترکی کیطرف سے جرمنی میں چار اماموں کی رہائش گاہوں پر  چھاپےکی شدید مذمت

وزیر انصاف  بیکر بوزداع نے محکمہ مذہبی امور کیطرف سے جرمنی میں فرائض سونپے جانے والے چار اماموں کی رہائش گاہوں پر  چھاپہ مار کاروائیوں کی شدید مذمت کی ہے ۔

674006

انھوں نے تحریری بیان میں کہا کہ ہم اس کاروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں  ۔جرمن حکام کو ایسے عمل درآمد کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔  جرمن حکام کی یہ کاروائی عالمی معاہدوں اور جرمن قوانین کی کھلے عام پامالی ہے ۔ ان کے خلاف  ناحق دعوؤں  اور تفتیش سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نقصان پہنچے گا ۔ انھوں نے دہشت گردوں کو ترکی کے حوالے نہ کرنے کی یاد دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ جرمن حکام کیطرف سے ترک مذہبی شخصیات پر الزامات کی تحقیق کیے بغیر کاروائیاں کرنا  دوھرے  موقف کی واضح مثال ہے ۔

متعللقہ خبریں