ہمیں علاقائی استحکام میں خلیجی ممالک کا تعاون چاہیئے:ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے العربیہ نیوز چینل  کو  انٹرویو میں کہا ہے کہ خطے میں استحکام کے لیے تمام خلیجی ممالک بالخصوص سعودی عرب کے تعاون کی اشد ضرورت ہے جبکہ  ترکی خلیجی ممالک کے تعاون کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کرسکتا

673373
ہمیں علاقائی استحکام میں خلیجی ممالک کا تعاون چاہیئے:ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے العربیہ نیوز چینل  کو  انٹرویو میں کہا ہے کہ خطے میں استحکام کے لیے تمام خلیجی ممالک بالخصوص سعودی عرب کے تعاون کی اشد ضرورت ہے جبکہ  ترکی خلیجی ممالک کے تعاون کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کرسکتا۔

ترک صدر نے کہا کہ وہ اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار نہیں دیتے کیونکہ اخوان ایک نظریاتی جماعت ہے تاہم اگر اخوان المسلمون اسلحہ اٹھائے گی تو اس کے ساتھ ایک دہشت گرد تنظیم کے دور طور پر نمٹا جائے گا۔

شام کے موضوع پر بات کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ الرقہ شہر داعش کا گڑھ ہے، داعش کے خلاف عالمی اتحاد ہونے کی بدولت ہمیں اپنے اہداف کو حاصل کرنا ہے۔

داعش کی سرکوبی کے لیے انہوں نے امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اگر ہم الرقہ کو داعش سے پاک کرلیں تو شام کے عرب باشندوں واپس ان کے گھروں میں بھیجنے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے اور  اس وقت ہم خطے میں استحکام کے حوالے سے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔



متعللقہ خبریں