یادگارِ شہداء کا سمجھوتہ قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں منظور کر لیا گیا

جنگ عظیم اوّل  کے سالوں میں قیدی بننے کے بعد  کیمپوں میں جان بحق ہونے اور روس کے کرانسویارک  کے علاقے میں دفن کئے جانے والے ترک فوجیوں کے لئے یادگارِ شہداء تعمیر کی جائے گی

672649
یادگارِ شہداء کا سمجھوتہ قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں منظور کر لیا گیا

ترکی اور روس کے درمیان طے پانے والے "یادگارِ شہداء کے سمجھوتے" کو ترکی کی قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں منظور کر لیا گیا ہے۔

رائے شماری میں شریک 188 اسمبلی ممبران کے ووٹوں سے منظور کئے جانے والے سمجھوتے کے ساتھ جنگ عظیم اوّل  کے سالوں میں قیدی بننے کے بعد  کیمپوں میں جان بحق ہونے اور روس کے کرانسویارک  کے علاقے میں دفن کئے جانے والے ترک فوجیوں کے لئے یادگارِ شہداء تعمیر کی جائے گی۔

علاوہ ازیں سمجھوتے کی رُو سے ولادیوستوک ، پیتریوسکی اور ہیروو شہروں  میں موجود ترک فوجیوں  کی قبروں کی نشاندہی کر کے ان شہروں میں بھی ایک ایک یادگار  تعمیرکی جائے گی۔

مذکورہ سمجھوتے پر ،3 دسمبر 2012 کو وزارتِ اعظمیٰ کی سطح پر منعقد ہونے والے ترکی۔روس فیڈریشن اعلیٰ سطحی تعاون کونسل  کے تیسرے اجلاس میں، وزرائے خارجہ   نے دستخط کئے تھے۔

روس نے سمجھوتے سے متعلق داخلی منظوری کے عمل کو 11 دسمبر 2013 کو مکمل کر لیا تھا۔

ترکی کی قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سمجھوتے سے متعلق قانون کی صدر کی طرف سے بھی منظوری کے بعد اس کی سرکاری گزٹ میں اشاعت ہو گی اور یوں سمجھوتے کا ترکی میں داخلی قانونی مرحلہ بھی مکمل ہو جائے گا۔



متعللقہ خبریں