جزیرہ قبرص کے الحاق کو اسکولوں میں منائے جانے پر ترکی کا رد عمل

قبرصی یونانی انتظامیہ کی جانب سے جزیرے کے الحاق ریفرنڈم کے حوالے سے اسکولوں میں تقریبات منائے جانے پر ترکی نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے

672620
جزیرہ قبرص کے الحاق کو اسکولوں میں منائے جانے پر ترکی کا رد عمل

ترکی   نے  قبرصی  یونانی  انتظامیہ  کے  اسکولوں  میں "جزیرے کے الحاق کو منائے جانے " کے فیصلے پر رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

دفتر  خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ "قبرصی یونانی   رہنما کا یہ فیصلہ 'تاریخی  نظریے  کا  ایک سستا   حوالہ  ' ہے  اور  اس  کو 20 جولائی  قبرص پُر امن کاروائی  سمیت  15 نومبر   شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے   قیام  کی سرگرمیوں  کے مترادف   دیکھنے  کا   نقطہ نظر  بے معنی اور ناقابلِ قبول ہے۔ "

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ "قبرصی یونانی   کے    واحد مالک ہونے اور قبرصی  ترکوں   کو جزیرے کے مشترکہ    حصہ دار کی نظر سے نہ  دیکھنے والی    اس سوچ  اور ذہنیت  میں  تبدیلی نہ آنے تک قبرص میں  حل کی کوششیں   بار آور ثابت نہیں  ہو سکتیں۔"

اعلامیہ میں یہ بھی  واضح کیا گیا ہے کہ "  انتہائی  دائیں بازور کے  نسل پرست  قومی   عوامی  محاذ  کی طرف سے  تجویز کردہ اور جنوبی  قبرص  کی قومی  اسمبلی  میں دس فروری کو قبول کردہ  سن 1950 کے   جزیرےکے الحاق  ریفرنڈم     کو  اسکولوں   میں  منائے جانے    کے  فیصلے کے    برخلاف    شمالی قبرصی ترک  جمہوریہ   کی قومی اسمبلی کی جانب سے  بروز  پیر    منظور کردہ   ڈیکلریشن  قبرصی ترک  عوام کی توقعات  اور اندیشوں کی عکاسی   کرتا ہے۔ "

 

 



متعللقہ خبریں