وزیردفاع ایشیک نیٹو اجلاس کےلیے برسلز روانہ ہونگے

وزیر دفاع  فکری ایشیک ،نیٹو دفاعی وزرا اجلاس  میں شرکت کےلیے برسلز روانہ ہونگے جہاں وہ نیٹو رکن ممالک کے وزرائے دفاع سے ملاقاتیں کریں گے

672175
وزیردفاع ایشیک نیٹو اجلاس کےلیے برسلز روانہ ہونگے

  وزیر دفاع  فکری ایشیک   ،نیٹو دفاعی وزرا اجلاس  میں شرکت کےلیے برسلز روانہ ہونگے۔

 ایشیک  اس اجلاس میں نیٹو  کی موجودہ سرگرمیوں سے متعلق  بریفنگ حاصل کریں گے جس کے بعد وہ   ہسپانوی  وزیر  دفاع ماریہ دولوریس  ڈی گارسیا سے ملاقات کریں گے ۔

 بعد ازاں وہ  اطالوی وزیر  دفاع رابرٹا پینوتی  سے بھی ملاقات  کرنے کا ارادہ  رکھتے ہیں۔

اجلاس کے دوسرے روز  جناب ایشیک   اپنے  برطانوی ،فرانسیسی  اور امریکی  ہم منصبوں سے   ملاقات کریں گے  جس کے بعد  وزرائے دفاع کے اعزاز  میں ایک عشایہ دیا جائے گا۔

جمعرات کے روز  تیسری نشست  میں وزیر  ایشیک  جارجیا  کے وزیر دفاع لیوان ایزوریہ  سے ملیں گے جس کے بعد وہ  داعش   کے خلاف جنگ   میں شامل اتحادی قوتوں   کے  وزرائے دفاع کے اجلاس میں شریک ہونگے۔



متعللقہ خبریں