صدر ایردوان سعودی عرب پہنچ گئے ہیں

دونوں ملکوں کے   باہمی تعلقات   کے فروغ میں  سرعت  لانے کا مقصد ہونے والے اس دورے میں    علاقائی و بین الاقوامی   معاملات پر غور کیا جائیگا

671788
صدر ایردوان سعودی عرب  پہنچ گئے ہیں

صدر  رجب طیب  ایردوان خلیجی ملکوں  کے  دورے  کی دوسری    کڑی   سعودی عرب    پہنچ  گئے ہیں۔

صدر ترکی بحرین میں  اپنی مصروفیات کو مکمل  کرتے ہوئے  کل    سعودی    دارالحکومت ریاض پہنچے، جہاں پر  ان  کا  استقبال   سعودی شاہ  سلمان بن  عبدالعزیز نے کیا۔

  جناب ایردوان نے   کل شام  ولی عہد پرنس  محمد  بن نائف    کو  کل  شام شرف ملاقات بخشا۔

ترک صدر کے لیے  سرکاری اسقبالیہ تقریب کا انعقاد  دوپہر  1 بجے ہو گا، تقریب کے بعد  شاہ سلمان   بن عبدالعزیز       ان کے اعزاز میں سرکاری     ظہرانہ  دیں گے۔

بعد ازاں  بین الاوفود  مذاکرات   سر انجام دیے جائینگے۔

دونوں ملکوں کے   باہمی تعلقات   کے فروغ میں  سرعت  لانے کا مقصد ہونے والے اس دورے میں    علاقائی و بین الاقوامی   معاملات پر غور کیا جائیگا۔

عسکری  ، اقتصادی  اور توانائی کے   شعبہ جات میں  تعاون کو مزید  آگے بڑھانے   کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔

صدر  ایردوان  سعودی عرب میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد  قطر   تشریف   لیجائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں