صدر رجب طیب ایردوان کی سعودی عرب میں مصروفیات
دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں مزید فروغ لائے جانے کا عندیہ
صدر رجب طیب ایردوان خلیجی ملکوں کے دورے کی دوسری کڑی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
صدر ترکی بحرین میں اپنی مصروفیات کو مکمل کرتے ہوئے کل سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے، جہاں پر ان کا استقبال سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کیا۔
جناب ایردوان نے کل شام ولی عہد پرنس محمد بن نائف کو کل شام شرف ملاقات بخشا۔
آج اولین طور پر ولی عہد شہزادے محمد کو شرف ِ ملاقات بخشنے والے صدر ایردوان کے لیے سرکاری استقبالیہ دیا گیا۔
جس کے بعد شاہ سلمان نے ایردوان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
بعد ازاں بین الاوفود مذاکرات منعقد کیے گئے۔ جس دوران دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں تیزی لانے کی توقع رکھنے والے اس دورے میں علاقائی و بین الاقوامی معاملات کو زیر غور لایا گیا۔
عسکری ، اقتصادی اور توانائی کے شعبہ جات میں تعاون کو مزید آگے بڑھانے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔
صدر ایردوان سعودی عرب میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد قطر تشریف لیجائیں گے۔
متعللقہ خبریں
نتَن یا ہو کی نسل کشی ہٹلر کی نسل کشی کو بھی مات دے چکی ہے : صدر ایردوان
ایردوان نے ان خیالات کا اظہار یونان کے کاتھیمیرینی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا