ایردوان گیٹرس ملاقات میں اہم معاملات پر اتفاق
ترکی خطے میں تمام تر بحرانوں کے حل کے اعتبار سے ایک کلیدی ملک کی حیثیت رکھتا ہے
صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی کے دورے پر موجود اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے استنبول میں ملاقات کی۔
اس ملاقات کی تفصیلات سے ایوان صدر کے ترجمان ابراہیم قالن نے فراہم کی ہیں۔
گوٹیرس نے مہاجرین کی احسن طریقے سے میزبانی اور سخی پن پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترکی خطے میں تمام تر بحرانوں کے حل کے اعتبار سے ایک کلیدی ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔
شام میں امن و استحکام کی از سر نو تشکیل کے لیے آستانہ اور جنیوا میں جاری مذاکرات کی اہمیت پر زور دینے والے گیٹرس نے یہ پیغام دیا ہے کہ اس ملک میں سیاسی حل کے حصول کی خاطر آئیے سب مل کر کوششیں صرف کرتے ہیں۔
صدر ایردوان اور سیکرٹری جنرل نے انسداد دہشت گردی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور اس حوالے سے اٹھا ئے جانے والے اقدامات پر اتفاق ِ رائے قائم کیا۔
جناب ایردوان نے اس موقع پر مسئلہ قبرص کے حل کی تلاش میں تعاون کو جاری رکھنے کا عندیہ بھی دیا۔
دوسری جانب فلسطین میں دو مملکتی حل کی حمایت کے معاملات پر بھی اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا ۔
اقوام متحدہ کے عالمی امن و استحکام کے لیے مؤثر طریقے سے کام کرنے کی اہمیت کا ذکر کرنے والے صدر ایردوان نے خاصکر سلامتی کونسل کے اندر اصلاحات کی ضرورت پر توجہ مبذول کرائی ہے۔
متعللقہ خبریں
نائب صدر جودت یلماز کا کی الجزائر کے توانائی اورمعدنیات محمد ارکاب سےملاقات
نائب صدر جودت یلماز نے الجزائر کے توانائی اورمعدنیات کےامور کے وزیر محمد ارکاب کا خیر مقدم کیا ہے