روس نے شام میں تین ترک فوجی شہید کر دیئے،پوٹن کی معذرت

ترک فوج کی جانب سے جاری ایک اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ  گزشتہ روز شام میں روسی طیاروں کی غلطی سے بمباری کے نتیجے میں  تین ترک فوجی شہید  اور گیارہ زخمی ہوگئے جس پر روسی حکومت نے صدر ایردوان سے معذرت کی ہے

669350
روس نے شام میں تین ترک فوجی شہید کر دیئے،پوٹن کی معذرت

ترک فوج کی جانب سے جاری ایک اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ  گزشتہ روز شام میں روسی طیاروں کی غلطی سے بمباری کے نتیجے میں  تین ترک فوجی شہید  اور گیارہ زخمی ہوگئے ہیں۔

ترک فوجی حکام کے مطابق یہ واقعہ شمالی شام کے الباب شہر میں پیش آیا جہاں ترک اور روسی فوجی داعش کے خلاف جنگ میں شریک ہیں۔

 روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ ترک فوجیوں کی ہلاکت کا واقعہ رابطہ نہ ہونے کے نتیجے میں غلطی سے پیش آیا ہے۔

 کریملن     کا کہنا ہے کہ صدر پوٹن نے اپنے ترک ہم منصب طیب ایردوان سے فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ صدر ولادی میر پوٹن نے شام میں غلطی سے بمباری کے دوران تین ترک فوجیوں کی ہلاکت پر صدر ایردوان   اور  حکومت ترکی  سے تعزیت کی ہے جبکہ اس موقع پر دونوں رہ نماؤں نے داعش کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

 روسی جرنیل  گیراسی موف  نے بھی اس افسوس ناک واقعے پر   اپنے ترک  ہم منصب جنرل خلوصی آکار  سے ٹیلیفون پر تعزیت کا اظہار کیا ۔

 روسی وزارت دفاع نے  اس حوالے سے کہا کہ   شام میں   جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں   دونوں ملک    تعاون جاری رکھیں  گے۔

 وزیر  خارجہ مولود چاوش اولو  نے بھی روسی  وزیر خارجہ سرگی لیوروف سے  ٹیلفون پر رابطہ کیا  جس میں  روسی وزیر  نے  اپنے  دلی افسوس کا اظہار کیا ۔

 

 



متعللقہ خبریں