یورپی ممالک کا امتیازی سلوک انھیں لے ڈوبے گا: مولود چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے کہا ہے کہ یورپ امتیازی موقف کی وجہ سے دنیا کے بیمار براعظم  بننے کے خطرے سے دوچار  ہو جائے گا ۔

669063
یورپی ممالک کا امتیازی سلوک انھیں لے ڈوبے گا: مولود چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے کہا ہے کہ یورپ امتیازی موقف کی وجہ سے دنیا کے بیمار براعظم  بننے کے خطرے سے دوچار  ہو جائے گا ۔

انھوں نے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ریل ایلکانو انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کیا ۔ناپسندیدہ موقف کا مظاہرہ کرنےوالے یورپی سربراہان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے  انھوں نے کہا کہ بد قسمتی سے یورپی یونین کے بعض لیڈر طویل المدت حکمت عملی اپنانے کے بجائے قلیل المدت مفادات کی تلاش میں ہیں اور وہ امتیازی سلوک برتنے پر بضد ہیں ۔   یہ لیڈر یورپ کی مشترکہ اقدار کی منفی کرتے ہوئے انسانوں کوایک خاص  حلقے سے باہر رکھنے کے لیے دیواریں چننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ دیگر اقوام کی  اپنے ممالک میں  رہائش کے خلاف ہیں ۔ ان کے اس موقف کی وجہ سے یورپ دنیا کے بیمار براعظم  بننے کے خطرے سے دوچار  ہو جائے گا ۔

بعض یورپی ممالک جمہوری معیار کے لحاظ سے دیگر ممالک سے کافی پیچھے  رہ گئے ہیں ۔ مثلاًایک یورپی ملک میں  ایک میلین  ترک آباد ہیں  لیکن ترکی میں انتخابات کے دوران انھیں انتخابی مہمات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے ۔

متعللقہ خبریں