ترک فوج کی وجہ سے شام میں داعش کو مشکلات کا سامنا ہے:کرنل ڈوریان

امریکی زیر قیادت عالمی اتحادی افواج کے ترجمان کرنل جان ڈوریان  نے  کہا ہے کہ شامی شہر الباب  میں داعش کے گرد گھیرا تنگ  کر دیا گیا ہے جس  میں معاونت کےلیے ترک فوج  کا تعاون اہم ثابت ہوا ہے

668421
ترک فوج کی وجہ سے شام میں داعش کو مشکلات کا سامنا ہے:کرنل ڈوریان

امریکی زیر قیادت  عالمی اتحادی افواج کے ترجمان   کرنل  جان ڈوریان  نے  کہا ہے کہ    شامی شہر الباب  میں داعش    کے گرد گھیرا تنگ  کر دیا گیا ہے جس  میں معاونت کےلیے    ترک فوج  کا تعاون   اہم   ثابت ہوا ہے۔

 کرنل ڈوریان  نے اس بات کا اظہار پینٹاگون سے ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران کیا اور کہا کہ  ترکی کی حمایت   کی وجہ سے  شمالی شام کے شہر الباب میں داعش  کو مشکلات کا سامنا  ہے  اور    وہ   پیش قدمی کرنے سے کترا رہی ہے  اور اس سلسلے میں   ترک افواج  کی خدمات قابل تحسین ہیں  جنہوں نے فضائی بمباری میں  داعش کو کافی نقصان پہنچایا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں