شام میں داعش کیساتھ جھڑپ ،پانچ فوجی شہید 15 زخمی

فرات ڈھال کاروائی کے 170 ویں روز شہید ہونے والے ترک فوجیوں کی تعداد 61 تک پہنچ گئی ہے ۔

668471
شام میں داعش کیساتھ جھڑپ ،پانچ فوجی شہید 15 زخمی

ترک مسلح افواج   کیطرف سے شام کے شمالی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے شروع کردہ فرات ڈھال کاروائی کے دائرہ کار میں  کل  داعش کیساتھ ہونے والی جھڑپوں میں  پانچ فوجی شہید اور 15 زخمی ہو گئے ہیں ۔

فرات ڈھال کاروائی کے 170 ویں روز شہید ہونے والے فوجیوں کی تعداد 61 تک پہنچ گئی ہے ۔ شہیدوں کو آج ان کے آبائی علاقوں میں سپر د خاک کیا جائے گا ۔



متعللقہ خبریں