عوام اپنی تقدیر بدلنے میں حکومت کا ساتھ دے: یلدرم

وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ حکومت  نیا آئین  اپنے لیے نہیں بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کےلیے مرتب دے رہی ہے لہذا جو لوگ اس بارے میں غلط باتیں پھیلا رہے ہیں میری عوام سے درخواست ہے کہ اُن کے عزائم خاک  میں ملا دیں

667157
عوام اپنی تقدیر بدلنے میں حکومت کا ساتھ دے: یلدرم

وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ   عوام کے درمیان  تفرقہ پیدا کرنے والوں کی کوششیں ناکام بنا دی جائیں۔

 وزیراعظم یلدرم  نے   یہ بات انصاف و ترقی پارٹی   کے گروپ اجلاس  سے خطاب کے دوران  کہی ۔

انہوں نے کہا کہ  ہر قوم  اپنے ملک کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے  جس کی ہمیں ماضی میں بھی مثالیں ملتی ہیں۔

 وزیراعظم نے کہا کہ     ترکی  بھی  گزشتہ  عرصے میں  فوجی بغاوتوں ،اقتصادی بحرانوں  اور سیاسی عدم استحکام کا شکار رہا ہے لیکن   ہماری جرات مند  عوام نے    ان تمام مصائب کا خاتمہ  کرنے  کےلیے  سر دھڑ کی بازی لگانے سے بھی  گریز نہیں کیا ۔

 انہوں نے   صدارتی  نظام  کےلیے   عوامی ریفرنڈم کے بارے میں کہا کہ   حکومت  نیا آئین  اپنے لیے نہیں بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کےلیے مرتب دے رہی ہے لہذا جو لوگ اس بارے میں  غلط باتیں پھیلا رہے ہیں میری عوام سے درخواست ہے کہ اُن کے عزائم خاک  میں ملا دیں ۔

 وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  جس طرح   ترمیم آئین  کو زندگی اور موت  کا مسئلہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے  امید ہے کہ  ہماری عوام    اس کا بھرپور انداز میں  اور حسب منشا٫ جواب دے گی ۔

 



متعللقہ خبریں