ٹرکش اسٹریم منصوبے کی روس کی جانب سے منظوری

ترکی اور   یورپی منڈی  کی ضرورت کو پورا کرنے کے زیر مقصد دو پائپ لائنوں کی  تعمیر کی منصوبہ بندی کی گئی ہے

663174
ٹرکش اسٹریم منصوبے کی روس کی جانب سے منظوری

روسی  پارلیمنٹ کی بالائی شاخ فیڈریشن کونسل  نے ٹرکش  اسٹریم   معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

بین الاحکومتی  معاہدے    پر  اکتوبر سن   2016  میں  دستخط کیے جانے والے  ٹرکش اسڑیم   منصوبے کے دائرہ کار میں   ترکی اور   یورپی منڈی  کی ضرورت کو پورا کرنے کے زیر مقصد دو پائپ لائنوں کی  تعمیر کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

واضح   رہے کہ  ہر پائپ  لائن کی  گنجائش  15٫75 مکعب میٹر   تک ہو گی۔

اس سے قبل   ترک قومی اسمبلی نے  2 دسمبر کو اس منصوبے کی منظوری دی تھی جسے   صدر ِ ترکی کے دستخط کے بعد  سرکاری گزٹ میں  شائع کرتے ہوئے  سرکاری حیثیت دے دی گئی تھی۔

یہ پائپ  لائن سن 2019   میں فعال بن جائیگی۔



متعللقہ خبریں