استنبول حملے کے17 مشتبہ افراد میں سے 10 گرفتار

الیاس مشارپ اوف  کو " لاء اینڈ آرڈر  کو کالعدم کرنے کی کوشش"، "مسلح دہشتگرد تنظیم کی رکنیت" اور "قصداً ہلاک کرنے کے جرم میں مدد دینے " کے جرائم  کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا

662983
استنبول حملے کے17 مشتبہ افراد میں سے 10 گرفتار

استنبول میں نئے سال کے موقع پر ایک نائٹ کلب پر،39 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے، دہشت گردی کے حملے  سے متعلق حراست میں لئے  گئے 17 مشتبہ افراد میں سے 10 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار کئے جانے والوں میں حملے کے احکامات دینے والا شخص بھی شامل ہے۔

استنبول  ریپبلک اٹارنی دفتر  کے شعبہ دہشت گردی اور منّظم جرائم کی طرف سے جاری  تحقیقات کے دائرہ کار میں  حراست میں لئے جانے والے مشتبہ افراد میں سے 17 کو عدلیہ بھیج دیا تھا۔

عدالت نے ، حملہ آور عبدالقادر مشارپ اوف  کے ساتھ 20 دن تک ایک ہی گھر میں قیام کرنے اور مشارپ اوف کو حملے کا حکم دینے  والے  الیاس مشارپ اوف  کو " لاء اینڈ آرڈر  کو کالعدم کرنے کی کوشش"، "مسلح دہشتگرد تنظیم کی رکنیت" اور "قصداً ہلاک کرنے کے جرم میں مدد دینے " کے جرائم  کی وجہ سے گرفتار کرنے کا حکم سنایا ہے۔

مشارپ اوف  کی اہلیہ مرحبا  عبدالایوا  اور 8 دیگر مشتبہ افراد  کو بھی "لاء اینڈ آرڈر  کو کالعدم کرنے کی کوشش " اور "مسلح دہشت گرد تنظیم  کا رکن ہونے" کے جرائم کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پانچ مشتبہ افراد کو عدلیہ کی نگرانی  کی شرط کے ساتھ  رہا کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نئے سال کے موقع پر استنبول کے علاقے اورتا کھوئے  کے ایک نائٹ کلب پر دہشت گردی کے حملے  میں 39 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

حملہ آور عبدالقادر مشارپ اوف کو حملے سے دو ہفتے بعد استنبول  میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

مشارپ اوف پر  تھانے کی تفتیشی  کاروائی جاری  ہے۔



متعللقہ خبریں