15 جولائی کی ناکام بغاوت کے منصوے کی گولین نےتوثیق کی تھی: خفیہ گواہ

ترکی نے 15 جولائی کی ناکام بغاوت میں ملوث دہشت گرد تنظیم فیتو کے سر غنہ  فتح اللہ گولین کو  ترکی کے حوالے کرنے کے لیے امریکہ کو مزید دلائل  فراہم کیے ہیں ۔

661559

ازمیراٹارنی جنرل کے دفتر کیطرف سے تیار فیتو   فرد جرم  میں موجود خفیہ گوہوں نے یہ بتایا ہے کہ انقلاب کے احکامات بذات خود  گولین نے دئیے ہیں ۔  گواہوں کے بیانات کا ترجمہ کرتے ہوئے انھیں امریکہ کی وزارت انصاف  کو بھیج دیا گیا ہے ۔   گزگن کوڈ نامی  خفیہ گواہ نے واضح الفاظ میں یہ بتایا ہے کہ  ترک مسلح افواج کے ملازم  عادل اوکسوز نے 12 جولائی 2016 کو امریکہ جا کر انقلابی منصوبوں کو  گولین کی توثیق کے بعد ان  پر عمل درآمد  شروع کیا تھا ۔

 شپکا  کوڈ نامی گواہ نے بھی بتایا ہے کہ   انقلاب کے منصوبے کو انقرہ کے ایک مکان میں تیار کیا گیا تھا اور عادل اوکسوز اسےامریکہ گولین کے پاس لے کر گئے تھے اور انھوں نے اس کی منظوری دی تھی ۔  انقلاب سے قبل ازمیر میں اس انقلاب کی مخالفت کر سکنے  والے جرنیلوں  کی لسٹ اور انقلابی کاروائی میں شامل  افرادکی لسٹیں تیار کی گئیں جنھیں 13 جولائی کے دن شام چار بجے  ایک پیغام  کے ذریعے ہمیں بھیجا گیا  ۔15 جولائی کے انقلاب سے  ہمیں دو  روز قبل  مطلع کیا گیا تھا ۔  اوکسوز کے فلائٹ نمبر اور سیٹ نمبر تک امریکی حکام کو بھیج دئیے گئے ہیں ۔

متعللقہ خبریں