یونان نے ایک غیر بجانب اور سیاسی نوعیت کا فیصلہ کیا ہے، وزیر انصاف

یونانی عدالتوں کے ترکی میں بغاوت میں ملوث مفرور ملزمین کی ترکی کو عدم حوالگی کے فیصلے پر ترکی کا شدید رد عمل

660849
یونان نے ایک غیر بجانب اور سیاسی نوعیت کا فیصلہ کیا ہے، وزیر انصاف

وزیرِ  انصاف بیکر بوزداع  کا کہنا ہے کہ   دہشت گرد تنظیم  فیتو  کی ترکی میں بغاوت کے بعد   یونان فرار ہونے والے  8 ترک باغیوں کی   ترکی کو حوالگی  نہ کرنے کا   فیصلہ  ایک  غیر حق بجانب اور سیاسی  نوعیت کا فیصلہ ہے۔

وزیر انصاف نے  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر       اس موضوع کے حوالے سے اپنے  اعلان میں کہا ہے کہ "یونان  کے  اس فیصلے  نے  ترک۔ یونانی    تعلقات کو معمول پر لانے   کے  قدرے مشکل  اور  وقت طلب    گہرا  نقصان   پہنچایا ہے۔"

انہوں نے واضح  کیا کہ  اس فیصلے کا عدالت کی جانب سے صادر کیا جانا  اس حقیقت کو جھٹلا نہیں  سکتا۔

یونانی عدالت کے اس غلط فیصلے  کا   کوئی بھی قانونی جواز نہیں ہو سکتا  لہذا  میں   یونان کو   اس فیصلے سے باز آنے اور  باغیوں  کو ترکی کے حوالے  کرنے  کی ایک بار پھر   اپیل کرتا ہوں۔



متعللقہ خبریں