شام مذاکرات:ایران ۔روس اور ترکی کا مشترکہ ڈھانچہ وضع کرنے کا اعلان

ایران ،ترکی اور روس شام میں جنگ بندی پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے ایک سہ فریقی ڈھانچہ  وضع کریں گے اور اس بات کا بھی جائزہ لیں گے کہ جنگ بندی کو کیسے کامیاب کیا جاسکتا ہے

658446
شام مذاکرات:ایران ۔روس اور ترکی کا مشترکہ ڈھانچہ وضع کرنے کا اعلان

ایران ،ترکی اور روس شام میں جنگ بندی پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے ایک سہ فریقی ڈھانچہ  وضع کریں گے اور اس بات کا بھی جائزہ لیں گے کہ جنگ بندی کو کیسے کامیاب کیا جاسکتا ہے۔

یہ بات تینوں ملکوں نے قازقستان  کے دارالحکومت آستانہ میں  گزشتہ روز شام امن مذاکرات کے اختتام پر ایک مشترکہ بیان میں کہی ہے۔

 تینوں ملکوں نے شامی حزب اختلاف کے  وفود کی آٹھ فروری کو جنیوا میں مذاکرات کےآئندہ دور میں شرکت اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے نفاذ کی حمایت کی ہے۔

آستانہ میں روس ،ترکی اور ایران کی حمایت اور کوششوں کے نتیجے میں شامی حکومت اور حزب اختلاف کے نمائندوں کے درمیان بالواسطہ اور تیسرے فریق کے ذریعے یہ بات چیت ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کے اوائل میں جنیوا میں ان کے درمیان اقوام متحدہ کی ثالثی میں مذاکرات منقطع ہونے کے بعد یہ پہلا  اجلاس  تھا۔



متعللقہ خبریں