ترک ملت کی افریقہ کے ساتھ دلچسپی مفادات کی بنیاد پر نہیں قلبی تعلق کی بنیاد پر ہے: صدر ایردوان

آئیے ہم پوری دنیا  متحد  ہو کر "دنیا پانچ سے بڑی ہے" کے نعرے کے ساتھ آگے بڑھیں ۔ اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے ہر کوئی باری باری  مستقل نمائندوں میں شامل ہونے کا موقع حاصل کرے اور وہاں موجود ہر رکن نمائندگی کا اختیار حاصل کرے۔ ایردوان

657921
ترک ملت کی افریقہ کے ساتھ دلچسپی مفادات کی بنیاد پر نہیں قلبی تعلق کی بنیاد پر ہے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ فیتو دہشت گرد تنظیم صرف ترکی کے لئے ہی نہیں بلکہ ان تمام ممالک کے لئے کہ جہاں یہ کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے خطرہ ہے ۔

ترکی میں 15 جولائی کو فیتو کے مذموم حملے  کے اقدام  پر بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس تنظیم نے انسانی امداد، تعلیم اور تجارت جیسے پردوں کے پیچھے چھُپ کر دنیا کے مختلف علاقوں میں اثر و رسوخ اور شہرت حاصل کی اور تنزانیہ میں بھی اس دہشت گرد تنظیم کی  شاخوں کی موجودگی ہمارے  علم میں ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اس وقت دنیا کی سب سے بڑی بَلا دہشت گردی ہے لہٰذا اس کے مقابل باہم متحد ہو کر تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیتو نے F-16  کے ساتھ ہیلی کاپٹروں ، ٹینکوں،  توپوں  اور جدید اسلحے کے ساتھ ہمارے 248 شہریوں کو شہید اور  2 ہزار 193 شہریوں  کوزخمی کیا۔ مجھے یقین ہے کہ تنزانیہ اب کے بعد کے مرحلے میں زیادہ مختلف تدابیر اختیار کرے گا۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ برّاعظم افریقہ میں ترکوں کی ایک ہزار سالہ تاریخ میں استبدادیت  کا کوئی داغ موجود نہیں ہے، تاریخ  میں تین برّاعظموں پر حکمرانی کرنے والے ہمارے اجداد کا مقصد  نہ تو افریقہ میں  شہنشاہیت قائم کرنا تھا اور نہ کسی اور علاقے میں۔ ترک ملت کی افریقہ کے ساتھ دلچسپی مفادات کی بنیاد پر نہیں قلبی تعلق کی بنیاد پر ہے۔

اقوام متحدہ کی ساخت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "آئیے ہم پوری دنیا  متحد  ہو کر "دنیا پانچ سے بڑی ہے" کے نعرے کے ساتھ آگے بڑھیں ۔ اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے ہر کوئی باری باری  مستقل نمائندوں میں شامل ہونے کا موقع حاصل کرے اور وہاں موجود ہر رکن نمائندگی کا اختیار حاصل کرے۔

اقوام متحدہ کی نئی ساخت کے لئے تجویز دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عارضی اور مستقل کی تفریق ختم ہو ہر کوئی مستقل رکن ہو۔ دو سال کی مدت میں  20 اراکین فرائض ادا کریں اس کے بعد 10 اراکین تبدیل ہو کر ان کی جگہ دوسرے 10 رکن  فائز  ہو جائیں۔ اس طرح دس دس اراکین کی باری باری  تعیناتی سے نظام چلتا رہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ہم ایسا کرنے پر مجبور ہیں اور اسے کرنے کے بعد آپ خود دیکھیں گے کہ دنیا کی تقدیر بہت مختلف ہو گی۔

تنزانیہ کے صدر جان پومبے  جوزف ماگوفولی اور ان کی اہلیہ جینتھ ماگوفولی نے صدر رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ امینہ ایردوان کے اعزاز میں اعشائیہ دیا۔

صدارتی پیلس کے اس اعشائیے میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اور ان کی اہلیہ نگار ہولیہ  چاوش اولو ، وزیر اقتصادیات نہات زیبک چی اور ان کی اہلیہ عائشین زیبک چی اور وزیر توانائی و قدرتی وسائل بیرات آلبائراق نے بھی شرکت کی۔

اس سرکاری اعشائیے میں ذرائع ابلاغ کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔



متعللقہ خبریں