تنزانیہ کے عوام نے صدر ایردوان کا شاندار استقبال کیا

صدر رجب طیب ایردوان مشرقی افریقی ممالک کے دورے کی پہلی کڑی تنزانیہ پہنچ گئے ہیں ۔

656904
تنزانیہ کے عوام نے صدر ایردوان کا شاندار استقبال کیا
cumhurbaşkanı tanzanya işadamları.jpg
cumhurbaşkanı tanzanya halk.jpg
cumhurbaşkanı tanzanya halk.jpg

صدر رجب طیب ایردوان مشرقی افریقی ممالک کے دورے کی پہلی کڑی تنزانیہ پہنچ گئے ہیں ۔

 دارلحکومت دارالسلام کے جولییس نیریرے انٹر نیشنل  ہوائی اڈے پر  پہنچنے  کے بعد  تنزانیہ کے وزیر اعظم قاسم ماجالیوا،ترکی کی سفیرہ یاسمین ایر الپ اور سفارتخانے کے عملے نے ان کا  خیر مقدم کیا  ۔   صدر ایردوان نے اپنے ہاتھوں میں ترک اور تنزانیہ کے پرچم اٹھا کر ان کا استقبال کرنے والے تنزانیہ کے عوام  کو سلام کرتے ہوئے ان  کا حال احوال پوچھا۔

بعد میں صدر ایردوان نے خارجہ اقتصادی تعلقات کونسل کیطرف سے منعقد ہ اجلاس میں ترک آجروں کیساتھ ملاقات کی ۔اس اجلاس  میں وزیر خارجہ مولود چاوش اولو ،توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر برات البائرک ،خارجہ اقتصادی کمیٹی کے سربراہ عمر جہاد واردانی سمیت متعدد آجروں نے شرکت کی ۔

 صدر رجب طیب ایردوان آج سرکاری مذاکرات  کا  آغاز کریں گے  ۔تنزانیہ کے صدر ایکولو صدارتی محل میں  ایک تقریب کیساتھ ان کا خیر مقدم کریں گے ۔پہلے دونوں صدور  بالمشافہ مذاکرات کریں گے بعد میں بین لالوفود مذاکرات ہونگے ۔صدر ایردوان بزنس فورم کی صدارت کریں گے  ۔تنزانیہ میں مذاکرات مکمل کرنے کے بعد وہ موزمبیق تشریف لے جائیں گے ۔



متعللقہ خبریں