"خوش آمدید ایردوان"، دورہ تنزانیہ سے قبل ذرائع ابلاغ کی گرمجوشی

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے آج متوقع دورہ تنزانیہ کو ذرائع ابلاغ میں وسیع جگہ دی گئی

656736
"خوش آمدید ایردوان"، دورہ تنزانیہ سے قبل ذرائع ابلاغ کی گرمجوشی

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے آج متوقع دورہ تنزانیہ کو ذرائع ابلاغ میں وسیع جگہ دی گئی ہے۔

مشرقی افریقہ کے ملک تنزانیہ  کے انگریزی اور سواحلی زبانوں کے اخبارات گذشتہ تین روز سے دورے سے متعلق خبریں  شائع کر رہے ہیں۔

ملک کے معروف انگریزی روزنامے دی گارڈین   نے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ فیتو کے اسکولوں کی منتقلی کا موضوع ایردوان کے دورے  کا ایک اہم موضوع ہو گا۔

روزنامہ دی سٹیزن نے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  دورے کا ہدف دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط  بنانا ہے۔

روزنامہ ڈیلی نیوز نے ترکی اور تنزانیہ کے درمیان بتدریج بڑھتے ہوئے تجارتی حجم کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے لکھا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں نے تجارتی حجم کے اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ملک کی سرکاری زبان سواحلی میں نکلنے والے روزنامے ماجیرا نے لکھا ہے کہ ایردوان اور ان کا وفد دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے کے لئے یہ دورہ کر رہا ہے۔

روزنامہ الہدٰی نے جمعہ کے روز صدر ایردوان کی پورے صفحے کی تصویر کو "خوش آمدید ایردوان" کے الفاظ کے ساتھ  شائع کیا۔

صدر ایردوان اپنے 2 روزہ دورہ تنزانیہ کے دوران تنزانیہ کے صدر جان پومبے جوزف ماگوفولی  کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے اور اس کے بعد دونوں صدور وفود کے درمیان مذاکرات کی بھی  قیادت کریں گے۔

تنزانیہ کے بعد صدر ایردوان موذمبیق تشریف لے جائیں گے ، ان کا یہ دورہ صدارتی سطح پر موذمبیق کا پہلا دورہ ہو گا۔

صدر ایردوان 24 جنوری بروز منگل دارالحکومت ماپوتو میں صدر فلپ جاکینٹو  نیوسی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے اور اس کے بعد وفود کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔

موزمبیق کے بعد صدر ایردوان مڈغاسکر تشریف لے جائیں گے  اور 25 جنوری بروز بدھ صدر ہیری راجاو ناریمام پیانینا کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

صدور کے درمیان ملاقات کے بعد بین الوفود مذاکرات ہوں گے۔

دوروں کے دوران مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون  کے موضوعات کا تمام پہلووں سے جائزہ لیا جائے گا اور برّاعظم ا فریقہ   سمیت علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں