آئینی ترمیم بل کی منظوری پر وزیر اعظم کا خطاب

ترک عوام   آئینی  ترمیم کے معاملے پر بھی  درست فیصلہ   کریں  گے۔ کیونکہ سب سے بہتر  یہی جانتے ہیں

656390
آئینی ترمیم بل کی منظوری پر وزیر اعظم کا خطاب

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے آئینی  ترمیم    بل کی قومی اسمبلی میں منظوری کے بعد   جنرل کمیٹی  کو شکریہ کا خطاب دیا۔

انہوں نے  کہا کہ صحیح  ترین فیصلہ عوام  کریں  گے ، کیونکہ آئین  میں  تبدیلی  لانے  کے اصل مالک پیارے  ترک  عوام  ہیں۔ ہم اسے قوم کے  سپرد کر رہے ہیں۔  قوم ہی اس پر حتمی فیصلہ  کرتے ہوئے   مہر لگائے  گی۔ میں  یہاں پر واضح کرتا چلوں کہ  ترک   قوم   جمہوریت و   جمہوری اقدار پر  فریفتہ ایک    ملت  ہے،  ہمیں اس بہادر قوم     کا حصہ ہونے پر   فخر ہے۔

جناب یلدرم نے کہا کہ اس پیاری  قوم نے سن 1920 میں  قومی اسمبلی  کا سنگ بنیاد  رکھا  تھا،  آزادی  بھی اس نے اپنے بل بوتے پر حاصل کی تھی، اس نے  جمہوریت کا تحفظ کرتے  ہوئے    اسے فروغ  دلاتے ہوئے  ابتک لایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 15 جولائی  کی شب  ترک  قوم  کی  بہادری نے دنیا بھر میں ایک مثال قائم کی،    جمہوریہ کی تاریخ بھر کے دوران انہوں نے   مثتنی ٰ طور پر   پولنگ میں  صحیح فیصلے کیے۔ اب بھی کسی کوکوئی شبہہ نہیں   ہونا چاہیے کہ  ترک عوام   آئینی  ترمیم کے معاملے پر بھی  درست فیصلہ   کریں  گے۔ کیونکہ سب سے بہتر  یہی جانتے ہیں۔



متعللقہ خبریں