روسی سفیر آندرے کارلوف کی ہلاکت سے متعلق 2 افراد گرفتار

انقرہ میں 19 دسمبر کے مسلح حملے میں روسی سفیر آندرے کارلوف کی ہلاکت سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں فیتو کے رکن2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

654894
روسی سفیر آندرے کارلوف کی ہلاکت سے متعلق 2 افراد  گرفتار

انقرہ میں 19 دسمبر کے مسلح حملے میں روسی سفیر آندرے کارلوف کی ہلاکت سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں فیتو کے رکن2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انقرہ پولیس ڈائریکٹریٹ کی انسداد دہشت گردی کی ٹیموں  نے  6 مشتبہ افراد  کو حراست میں لیا تھا جنہیں تھانے کی کاروائی مکمل ہونے کے بعد  عدالت میں بھیج دیا گیا تھا۔

کورٹ آف پیس کی طرف سے ملزمین  سے تفتیش کی گئی اور مشتبہ افراد میں سے سرجان باشار اور انس عاصم سیلین کو فیتو کے رکن ہونے کے الزام میں گرفتار کر کے سنجان جیل بھیج دیا گیا ہے۔

مشتبہ افراد میں سے ماہر تعلیم عبدالقدیر کو اٹارنی کی طرف سے رہا کر دیا گیا ہے۔

وکیل سرقان اور پولیس اہلکار  حسن کو عدلیہ کے کنٹرول کی شرط پر رہا کیا گیا ہے۔

تفتیش کے مطابق  گرفتار  کیا جانے والا  ملزم پولیس اہلکار سرجان باشار  ،  روسی سفیر کارلوف کے قاتل میولود مرت آلتن تاش   کا پولیس اکیڈمی کے دور سے "بھائی "تھا۔

اور آلتن تاش  جس گھر میں مقیم تھا اسے بھی سرجان باشار نے اس کے لئے کرایہ پر حاصل کیا تھا۔

واضح رہے کہ فیتو دہشت گرد تنظیم میں "بھائی" اور "بہن" کی اصطلاح  باہمی رابطے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔



متعللقہ خبریں