ہم ترکی کے غم میں برابر کے شریک ہیں : شاہ  فلپ

اسپین کے شاہ  فلپ  ششم نے ترکی کے سیاحتی شعبے کے عنقریب ہی جانبر ہو جانے کی امید ظاہر کی ہے ۔

654971
ہم ترکی کے غم میں برابر کے شریک ہیں :  شاہ  فلپ

 

اسپین کے شاہ  فلپ  ششم نے ترکی کے سیاحتی شعبے کے عنقریب ہی جانبر ہو جانے کی امید ظاہر کی ہے ۔

اسپین کے دارالحکومت  میڈرڈ میں امسال 37 ویں بار منعقد  ہونے والی بین الاقوامی سیاحتی نمائش میں 164 ممالک کے ایک لاکھ 25 ہزار  سیاحتی شعبے سےمنسلک افراد نے شرکت کی  اور ایک لاکھ آٹھ ہزار زائرین نے  اسکی سیر کی ۔ ترکی  نے اپنے سٹال پر آنے والے  شاہ فلپ ان کی اہلیہ لیٹیزیا ،اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی ادارے کے سربراہ طالب رفاعی، اسپین کے وزیر توانائی و سیاحت الوارو ندال اور میڈرڈ خود مختار انتظامیہ کی سربراہ کرسٹینا  کی مہمانوازی کی ۔

نمائش کی مناسبت  سے ا سوقت میڈرڈ میں موجود ترکی کے نائب  وزیر سیاحت و ثقافت   حسین یائمان  اور میڈرڈ میں ترکی کے سفیر  نے شاہ فلپ کا ترک سٹال پر خیر مقدم کیا  ۔ شاہ فلپ نے ترکی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں  پر گہرے افسوس کا اظہار کیا  اور کہا کہ وہ ترکی کے ساتھ ہیں ۔

حسین یائمان نے بعد میں صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ   ترک سٹال کی سیر  کی وجہ سے ہم شاہ فلپ  کے شکر گزار ہیں ۔ انھوں نے انتہائی نزاکت کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ ترکی اور اسپین کے عوام کے درمیان دوستی کے لحاظ سے انتہائی اہم ہے ۔دنیا کو دہشت گردی کیخلاف جدوجہد میں یک وجود ہو جانے کی ضرورت ہے ۔اسپین کے دکھ کو ترکی  اپنے دل میں محسوس کرتا ہے اور جیسا کہ شاہ فلپ نے بھی کہا ہے کہ ترکی کا غم ہمارا غم ہے ۔  اگر اسوقت دنیا   نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  استنبول ،پیرس ،میڈرڈ ،لندن، برلن اور دیگر شہروں میں ہونے والی دہشت گردی کو نہ روکا تو مستقبل میں دنیا کو عظیم خطرات کا سامنا کرنا پڑے  گا ۔



متعللقہ خبریں