تیئس جنوری کو آستانہ اجلاس منعقد ہو گا :وزیر خارجہ مولود چاوش اولو

آستانہ  میں شام کے موضوع پر ہونے والے اجلاس میں امریکہ کی شرکت کے معاملے میں ترکی اور روس  ہم فکر ہیں ۔

653697
تیئس جنوری کو آستانہ اجلاس منعقد ہو گا :وزیر خارجہ مولود چاوش اولو

 

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ  قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ  میں شام کے موضوع پر ہونے والے اجلاس میں امریکہ کی شرکت کے معاملے میں ترکی اور روس  ہم فکر ہیں ۔

 آستانہ مذاکرات میں ترکی ،روس ،اقوم متحدہ اور امریکہ کی شرکت کی توقع کی جا رہی ہے ۔ انھوں نے کل انقرہ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ   23 جنوری کو آستانہ مذاکرات کا انعقاد ہو گا ۔ان مذاکرات سے قبل ماہرین آستانہ میں جمع ہو کر صورتحال کا جائزہ لیں گے اور ترکی، روس اور ایران کے حکام بھی آپس میں ملاقاتیں کریں گے ۔

 وزیر خارجہ چاوش اولو نےاس طرف توجہ دلائی کہ  شام میں فائر بندی کی خلاف ورزی کرنے والے طرفین پر  پابندیوں کے موضوع پرغورو خوض جاری  ہے۔   فی الحال تیاریاں مکمل نہیں ہوئی ہیں ۔

  بد قسمتی سے شامی انتظامیہ اور بعض گروپ فائر بندی کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں ۔ بعض اوقات فضائی حملے بھی کیے جاتے ہیں ۔ کل روس کے وزیر خارجہ لیوروف کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران اس موضوع کا جائزہ لیتے ہوئے انھیں ضمانتی ملک ہونے کی حیثیت سے ذمہ داریاں پوری کرنے کی یاد دھانی کروائی گئی ہے ۔ دستخط شدہ ضابطہ مطابقت کی رو سے شام کا ضمانتی ملک روس ہے۔ ہر کسی کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں ۔  ترکی مخا لفین کو فائر بندی کی خلاف ورزیوں سے گریز کرنے کا  مسلسل انتباہ کر رہا ہے ۔

وزیر خارجہ چاوش اولو نے قطعی الفاظ میں یہ واضح  کیا  کہ پی کے کے کی شام میں شاخ پی وائے ڈی آستانہ اجلاس میں حصہ نہیں لے گی ۔ ہم ایک دہشت گرد تنظیم کیساتھ مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھ سکتے اور اس کی اجازت بھی نہیں دے سکتے ۔ روس بھی اس معاملے میں ہماری حساسیت سے بخوبی آگاہ ہے ۔



متعللقہ خبریں