ترکی: رات کے وقت اور صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے

ضلع چناق قلعے کی تحصیل آئیوا جق میں رات کے وقت اور صبح سویرے معمولی شدت کے 2 زلزلے محسوس کئے گئے ہیں

651529
ترکی: رات کے وقت اور صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے

ترکی کے ضلع چناق قلعے کی تحصیل آئیوا جق میں رات کے وقت اور صبح سویرے معمولی شدت کے 2 زلزلے محسوس کئے گئے ہیں۔

ترکی کے محکمہ قدرتی آفات  کے مطابق آئیوا جق کے کھلے سمندر میں پہلا زلزلہ رات ایک بج کر 38 منٹ پر محسوس کیا گیا۔

زلزلے کی شدت 4.6 درجے ریکارڈ کی گئی اور اس کے بعد دوسرا زلزلہ صبح 7 بج کر 3 منٹ پر آیا جس کی شدت 3 درجے ریکارڈ کی گئی ہے۔

پہلے زلزلے کے بعد 26 ضمنی جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں