جنرل حلوصی آقار سعودی عرب کے دورے پر

ترکی کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار سعودی عرب کے دورے پر تشریف لے گئے ہیں جہاں وہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد کے لئے اتحاد کے اجلاس میں شرکت کریں گے

651684
جنرل حلوصی آقار سعودی عرب کے دورے پر

ترکی کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار سعودی عرب کے دورے پر تشریف لے گئے ہیں۔

سعودی عرب میں وہ آج اور 16 جنوری بروز سوموار   کو دارالحکومت ریاض میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد کے لئے اتحاد کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں 13 ممالک کی مسلح افواج کے سربراہ شرکت کر رہے ہیں۔

توقع ہے کہ اجلاس میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد کے سلسلے میں ترکی کی زیر قیادت جاری  فرات ڈھال آپریشن کی حالیہ صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

ترک فریق اجلا س میں  متعلقہ ممالک کو آپریشن  کے موضوع پر اپنی توقعات   سے آگاہ  کرے گا۔



متعللقہ خبریں