آستانہ میں متوقع شامی مذاکرات میں ہم امریکہ کو مدعو کریں گے۔ میولود چاوش اولو

امریکہ کی نئی انتظامیہ سے ہماری خاص طور پر جو توقع ہے وہ یہ کہ دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ تعاون کو ختم کیا جائے۔ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

651610
آستانہ میں متوقع شامی مذاکرات میں ہم امریکہ کو مدعو کریں گے۔ میولود چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ  قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں متوقع شامی مذاکرات میں ہم امریکہ کو مدعو کریں گے۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے سفیروں کی نویں کانفرنس کی اختتامی  تقریب کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم  امریکہ کے کردار کا انکار  نہیں کر رہے ہیں  امریکہ کی نئی انتظامیہ سے ہماری خاص طور پر جو توقع ہے وہ یہ کہ دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ تعاون کو ختم کیا جائے۔

انہوں نے امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کے اس بیان پر بھی  کہ "PYD کو بھی آستانہ مدعو کیا جائے" سخت ردعمل ظاہر کیا  ۔

چاوش اولو نے کہا کہ "پھر امریکہ داعش کو بھی مدعو کرے۔ آستانہ میں YPG نہیں ہو گی۔ YPG کا مقصد داعش کے خلاف جدوجہد کرنا نہیں بلکہ شام کو تقسیم کرنا ہے"۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم  کے سوٹزر لینڈ کے شہر جنیوا  کی پانچ رکنی  کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے میولود چاوش اولو نے کہا کہ " وزیر اعظم  بن علی یلدرم 12 تاریخ کے اجلاس میں شرکت کے لئے تیار تھے۔ اگر دیگر ممالک بھی وزارت اعظمیٰ کی سطح پر شرکت کرتے  تو  ترکی کے وزیر اعظم بھی وہاں موجود ہوتے لیکن یونان  نے شرکت کو منسوخ کر دیا نتیجتاً  وزیر اعظم بن علی یلدرم کی شرکت موزوں نہیں تھی"۔



متعللقہ خبریں