ترکی، دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں دو فوجی شہید

ضلعی  دفترِ گورنر سے  جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ   علاقے میں  12 جنوری سے شروع ہونے والے  خصوصی آپریشن  کے دوران  جھڑپ  ہوئی

651274
ترکی، دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں دو فوجی شہید

ترکی کے ضلع بطلس میں    PKK کے خلاف آپریشن میں  دو فوجی شہید  جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

اس دوران دو دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

 ضلعی  دفترِ گورنر سے  جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ   علاقے میں  12 جنوری سے شروع ہونے والے  خصوصی آپریشن  کے دوران  جھڑپ  ہوئی۔

جس  میں  دو فوجی جوان   جام شہادت نوش کر گئے،  جبکہ  زخمی فوجیوں  کی حالت   خطرے سے باہر ہے۔

اعلامیہ میں  یہ     بھی کہا گیا ہے کہ  ہماری سیکورٹی فورسسز   علاقائی عوام کے تعاون سے علاقے میں امن و امان  و سلامتی کے قیام   تک   اپنی اس جدوجہد کو  پر عزم طریقے سے  جاری رکھیں گی۔

 

 



متعللقہ خبریں