آستانہ اجلاس میں امریکہ کو بھی مدعو کیا جائے گا : مولود چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ آستانہ میں ہونے والے شام امن مذاکرات میں امریکہ کو ہر صورت میں  مدعو کر نے کی ضرورت ہے۔

650655
آستانہ اجلاس میں امریکہ کو بھی مدعو کیا جائے گا :  مولود چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شام کے موضوع پر ہونے والے اجلاس میں امریکہ کو بھی مدعو کر نے کے موضوع پر روس کے ساتھ مطابقت ہو گئی ہے ۔

فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق چاوش اولو نے تاریخی اہمیت کے حامل قبرص سربراہی اجلاس میں شرکت کے دوران جنیوا میں صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ آستانہ میں ہونے والے شام امن مذاکرات میں امریکہ کو ہر صورت میں  مدعو کر نے کی ضرورت ہے اور روس کیساتھ اس موضوع پر اتفاق رائے ہو گیا ہے ۔ شام میں امریکہ کے کردار کو کسی بھی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ترکی شام میں امن کے قیام میں کردار ادا کرنے والے ہر ملک کو اس عمل میں شامل کرنے کی آرزو رکھتا ہے ۔

ترکی اور روس کی زیر قیادت آستانہ میں مسئلہ شام کے حل کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے ۔ان دونوں ممالک نے گزشتہ ماہ امریکہ کی شمولیت کے بغیر شام میں فائر بندی کروائی تھی۔



متعللقہ خبریں