فرات ڈھال آپریشن اپنے آغاز کے 138 دن میں داخل ہو گیا

حالیہ 24 گھنٹوں میں دہشتگرد تنظیم داعش کے 69 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے

646746
فرات ڈھال آپریشن اپنے آغاز کے 138 دن میں داخل ہو گیا

فرات ڈھال آپریشن اپنے آغاز کے 138 دن میں داخل ہو گیا ہے۔

ترک مسلح افواج کی طرف سے  جاری کردہ بیان کے مطابق حالیہ 24 گھنٹوں میں دہشتگرد تنظیم داعش کے 69 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

داعش کے 292 اہداف کو نشانہ بنا گیا اور آپریشن میں   8 اسلحہ ڈپووں، 5 کنٹرول چوکیوں، 3 مسلح گاڑیوں، 2 ہیڈکوارٹروں اور 7 رہائش کے لئے داعش کے زیر استعمال عمارتوں کو تباہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں باب، بزاگہ، سفلانیہ اور کبر المقری کے علاقوں میں بھی فضائی آپریشن کئے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں