وزیر اعظم بن علی یلدرم بغداد میں عراقی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے

وزیر اعظم بن علی یلدرم 5 تا 6 جنوری عراق کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں ۔

642810
وزیر اعظم بن علی یلدرم  بغداد میں عراقی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے

 

وزیر اعظم بن علی یلدرم 5 تا 6 جنوری عراق کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں ۔

وزارت عظمیٰ   کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے  کہ وزیر اعظم بن علی یلدرم   پہلے بغداد میں وزیر اعظم حیدر عبادی سے ملاقات کریں گے اس کے بعد وہ عربل میں کردی  علاقائی  انتظامیہ کے لیڈر مسعود برزانی کیساتھ متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

سابق وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے آخری بار نومبر 2014 میں عربل کا دورہ کیا تھا ۔  حالیہ دور میں ترکی اور عراق  کے درمیان موصل کے قریب واقع بعشیکا کیمیپ میں ترک فوجیوں کی موجودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرنے کے لیے دونوں ممالک کے اعلی حکام کے مابین متعدد بار مذاکرات ہو چکے ہیں ۔ حکومت عراق نے ترک مسلح افواج سے بعشیکا کیمپ میں موجود  فوجیوں کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا تھا ۔

عراق کے  شہر موصل پر داعش نے 2014 میں قبضہ کر لیا تھا اور  ترکی کو موصل میں داعش کی موجودگی سے اپنی سلامتی کو خطرہ لاحق  ہونے اور موصل کے ڈیموگرافک ڈھانچے کی تبدیلی پر تشویش  ہے  جس کی وجہ سے وہ  موصل کو داعش کے قبضے سے نجات دلانے کے لیے سر گر م عمل ہے ۔

صدر رجب طیب ایردوان نے ماہ دسمبر میں عراق کے وزیر اعظم حیدر عبادی  کیساتھ ٹیلیفون پر دو طرفہ تعلقات کو  فروغ دینے اور دہشت گردی کیخلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کے موضوع پر بات چیت کی تھی ۔



متعللقہ خبریں